• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد کی فوج میں خدمات

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو ملک کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے طور پر نامزد کر دیا ہے۔

نامزد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا فور اسٹار جنرلز کی تعیناتی کی سنیارٹی لسٹ میں دوسرے نمبر پر تھے۔

لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پی ایم اے سے تربیت مکمل کر کے پاک فوج میں شمولیت اختیار کی، انہوں نے اپنے فوجی کیریئر کا آغاز 8 سندھ رجمنٹ سے کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا ستمبر 2021 سے کورکمانڈر راولپنڈی ہیں، یہ جون 2019 میں چیف آف جنرل اسٹاف کے عہدے پر فائز ہوئے اور وہ مختصر مدت کے لیے ایڈجوٹنٹ جنرل جی ایچ کیو بھی رہے۔

نامزد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا اکتوبر 2018 میں وائس چیف آف جنرل اسٹاف تعینات ہوئے، اس سے قبل انہوں نے 2015 سے 2018 تک ڈی جی ملٹری آپریشنز خدمات انجام دیں۔

ساحر شمشاد مرزا نے بطور لیفٹیننٹ کرنل، بریگیڈیئر اور میجر جنرل ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ میں خدمات انجام دے چکے ہیں، انہوں نے ٹی ٹی پی اور دیگر دہشتگرد گروپوں کے خلاف آپریشنز بھی سپروائز کیے۔

لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے انٹرا افغان ڈائیلاگ میں بھی متحرک کردار ادا کیا، ساتھ ہی وہ گلگت بلتستان اصلاحات کمیٹی کا بھی حصہ رہے، انہوں نے جی او سی 40 انفینٹری ڈویژن اوکاڑہ میں بھی خدمات انجام دیں۔

قومی خبریں سے مزید