قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی نے آئندہ سال کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کا معاہدہ کرلیا۔
حسن علی آئندہ کاؤنٹی کرکٹ میں وارکشائر کی نمائندگی کریں گے، وہ کاؤنٹی چیمپئن اور ٹی ٹوئنٹی ویٹالٹی بلاسٹ کھیلیں گے۔
حسن علی نے کہا کہ اپنے تجربے سے وارکشائر کو فتوحات دلوانے کی کوشش کروں گا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کاؤنٹی چیمپئن شپ میں اپنا تجربہ دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ بھی شیئر کروں گا۔
حسن علی جولائی کے آخری ہفتے تک وارکشائر کے لیے کاؤنٹی کرکٹ میں دستیاب ہوں گے۔