• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوج کی نئی قیادت سے ہماری توقع ہے آئینی حقوق کی بحالی میں کردار ادا کرے گی، تحریک انصاف

نئے آرمی چیف اور نئے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تقرری کے بعد  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا۔

پی ٹی آئی کے اعلامیے میں کہا گیا کہ فوج کی نئی قیادت سے ہماری توقع ہے کہ آئینی حقوق کی بحالی میں کردار ادا کرے گی، فوج کی نئی قیادت سے توقع ہے جمہوریت کے استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔

تحریک انصاف نے کہا کہ فوج کے نئے سربراہ کی تقرری کے ضمن میں صدر مملکت کا اعلامیہ آ چکا ہے، جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر ہونے پر جنرل ساحر شمشاد کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔

پی ٹی آئی نے کہا کہ آرمی چیف مقرر ہونے پر جنرل عاصم منیر کے لیے تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ 8 ماہ کے واقعات نے واضع طور پر ملک میں تفریق پیدا کی، 8 ماہ میں جو اقدامات کیے گئے ان سے ملک اور اداروں کو نقصان پہنچا۔

تحریک انصاف نے کہا کہ پاکستان میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی دیکھنے میں آئی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ صحافتی اداروں اور صحافیوں کو شدید دباؤ اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ارشد شریف جیسے نامور صحافی شہید کر دیے گئے۔

قومی خبریں سے مزید