پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں ہونے والے عشائیے میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شرکت کی، میزبان نے کرکٹ ٹیم سے متعلق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سوال بھی کیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیے کی تقریب میں سوال و جواب کے سلسلے کے دوران جواب دیتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ ٹی 20 کرکٹ فارمیٹ میں شاداب خان بہترین کرکٹر ہے۔
آرمی چیف نے کہا کہ لیڈر شپ کا کام لڑنا ہوتا ہے، ہار جیت ہوتی رہتی ہے، جو لیڈر اپنی غلطی مان نہیں سکتا وہ لیڈر نہیں بن سکتا، شاہین آفریدی زخمی نہ ہوتا تو فائنل کا رزلٹ مختلف ہوتا۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ورلڈکپ میں ہم کلوز مارجن سے ہارے، بھارت ورلڈکپ میں 10وکٹوں سے ہارا، ہماری ٹیم اب دوبارہ کھڑی ہوگئی ہے۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے آرمی چیف کا استقبال کیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی کرکٹرز سے ملاقات کرتے ہوئے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا۔
آرمی چیف نے بابر اعظم اور شاہین آفریدی سے بھی گفتگو کی، جبکہ شاہین آفریدی سے ان کی انجری سے متعلق دریافت کیا۔