• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئٹزرلینڈ نے کمیرون کو ہرادیا، یوروگوئے اور جنوبی کوریا کا میچ برابر

کولاج فوٹو سوشل میڈیا
کولاج فوٹو سوشل میڈیا

فیفا ورلڈکپ 2022 کے گروپ جی میں سوئٹزرلینڈ نے کیمرون کو 0-1 سے ہرادیا جبکہ گروپ ایچ میں جنوبی کوریا اور یوروگوئے کا میچ بغیر کسی گول کے برابر ہوگیا۔

فیفا ورلڈکپ 2022 کے گروپ جی میں کھیلے گئے میچ میں سوئٹزرلینڈ کا مقابلہ کیمرون سے ہوا۔

پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کو گول کرنے کے کئی مواقع ملے لیکن کوئی ٹیم گول نہ بناسکی۔

دوسرے ہاف کے آغاز میں سوئٹزرلینڈ نے برتری حاصل کرلی جب 48ویں منٹ میں ایمبولو نے گیند کو جال میں پہنچایا۔

کیمرون نے گول برابر کرنے کی کئی کوششیں کی جو کارگر ثابت نہ ہوسکیں، میچ سوئٹزرلینڈ نے ایک صفر سے جیت لیا۔

دوسری جانب گروپ ایچ میں جنوبی کوریا اور یوروگوئے کے درمیان مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر ہوگیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید