کراچی (نیوز ایجنسیز) نیشنل بنک آف پاکستان کے تعاون سے ڈاکٹر محمد علی شاہ فٹ بال اسٹیڈیم کورنگی پر جاری آل پاکستان نیشنل بنک ڈاکٹر محمد علی شاہ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ نیشنل بنک آف پاکستان کی ٹیم نے جیت لیا۔ پہلے ہاف کے 12ویں منٹ میں کراچی یونائٹیڈ کے نعمان جو جو نے اپنی ٹیم کو ایک گول سے برتری دلادی جبکہ دوسرے ہاف میں 46ویں منٹ میں این بی پی کے اسرار حاجی نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا نیشنل بنک کے ثناء اللہ نے 61ویں منٹ پر گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی جو کہ کھیل کے اختتام تک برقرار رہا ۔ ٹورنامنٹ کا ٹاپ اسکورر ایورڈ نیشنل بنک کے مقبول ،بیسٹ گول کیپر کا ایوارڈ نیشنل بنک کے عمیر اور ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ کراچی یونائٹیڈ کے ثاقب اور جنید نے مشترکہ حاصل کیا ۔