• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سردی سے متاثرینِ سیلاب کی مشکلات بڑھ رہی ہیں: خواجہ آصف

وزیرِ دفاع خواجہ آصف—فائل فوٹو
وزیرِ دفاع خواجہ آصف—فائل فوٹو

وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سردی کی وجہ سے متاثرینِ سیلاب کی مشکلات بڑھ رہی ہیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے اظہارِ خیال کرتے ہوئےکہ کام کر کے لوگوں کے دلوں کو جیتنا چاہیے، متاثرینِ سیلاب کی بلا تفریق مدد کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ملک میں سیلاب نے تباہی مچائی ہے، سیلاب کا شکار شہریوں کو امداد بلا تفریق ملنی چاہیے، متاثرینِ سیلاب کس جماعت کس صوبے سے تعلق رکھتے ہیں اس حوالے سے تفریق نہیں ہونی چاہیے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ سردیاں شروع ہو گئی ہیں اور ان متاثرین کا رات گزارنا بڑی آزمائش ہے، یہ حکومت کے لیے بھی بڑی آزمائش ہو گی کہ متاثرینِ سیلاب کو چھت فراہم کرے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کسان پیکیج دیا گیا ہے، حکومت دوسرے شعبوں سے پیسے نکال کر متاثرینِ سیلاب کو دے رہی ہے، سندھ اور وفاقی حکومت مل کر لوگوں کی امداد کر رہے ہیں۔

خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ کہا کہ گزشتہ حکومت میں ہمارے علاقوں میں ترقیاتی کام نہیں ہوا، ہمارے حلقے ترقیاتی کام سے محروم ہوئے۔

قومی خبریں سے مزید