• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شجر عباس ایک بار پھر پاکستان کے تیز ترین ایتھلیٹ بن گئے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

قومی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے پہلے روز شجر عباس ایک بار پھر پاکستان کے تیز ترین ایتھلیٹ بن گئے۔

انہوں نے 100 میٹر ریس میں10 اعشاریہ 43 سیکنڈز کے وقت کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔

آرمی کی تمیم خان ایونٹ میں پاکستان کی تیز ترین خاتو ن ایتھلیٹ قرار پائیں، انہوں نے 100 میٹر ریس 11 اعشاریہ 86 سیکنڈز میں جیت لی۔

50ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا لاہور کے پنجاب اسٹیڈیم میں آغاز ہوگیا ہے۔

پہلے روز مردوں کی 100میٹر ریس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے شجر عباس نے 10اعشاریہ43 سیکنڈز کے وقت کے ساتھ کامیابی حاصل کر کے پاکستان کے تیز ترین مرد ایتھلیٹ ہونے کا اعزاز مسلسل دوسرے سال بھی حاصل کرلیا۔

شجر عباس رواں برس برمنگھم میں ہونےوالے کامن ویلتھ گیمز کی 200 میٹر ریس کے فائنل میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

خواتین کی 100میٹر ریس میں پاکستان آرمی کی تمیم خان 11اعشاریہ86 سیکنڈز میں کامیابی حاصل کرکے ملک کی تیز ترین خاتون ایتھلیٹ بن گئیں۔

واپڈا کی ملہان امتیاز نے دوسری اور آرمی کی مریم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید