• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائنل میں بھارتی شائقین کو خاموش کروانا چاہتے ہیں: کیوی کپتان مچل سینٹنر

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر کا کہنا ہے کہ اُنہیں نریندر مودی اسٹیڈیم میں کچھ لوگوں کو دل ٹوٹتا دیکھنے پر بالکل برا نہیں لگے گا۔

 مچل سینٹنر سے ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارت کے ساتھ ہونے والے فائنل میچ کے بارے میں گفتگو کے دوران یہ سوال پوچھا گیا کہ گزشتہ 11 برسوں کے دوران نیوزی لینڈ نے آئی سی سی کے 5 وائٹ بال فائنلز کے لیے کوالیفائی کیا لیکن کوئی ایک بھی جیت نہیں سکی، اس بارے میں کیا کہیں گے؟

 اُنہوں نے اس سوال کا طنزیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ٹرافی جیتنے پر انہیں کوئی اعتراض نہیں، لیکن آپ اس ٹیم اور ماضی کی ٹیمز کو دیکھیں، تو یہ ٹیم اپنے خیالات میں پختہ رہی ہے، یہ ٹیم میدان میں جاتی ہے اور ایک یونٹ کی طرح کھیلتی ہے۔

کیوی کپتان نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ ہم شاید فیورٹ نہیں ہیں، لیکن ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے، اگر ہم چھوٹی چھوٹی چیزیں اچھی طرح کرتے ہیں اور مضبوط ٹیم کی طرح اچھی کارکردگی دکھاتے ہیں، تو ہم خود کو ایک موقع دیں گے۔

اُنہوں نے آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کے الفاظ دہراتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ٹیم کے لیے سب سے بہترین احساس متعصب ہجوم کو خاموش کروانا ہے اور ابھی ہمارا مقصد میچ کے دوران گراؤنڈ میں موجود بھارتی شائقین کو خاموش کروانا ہے۔

مچل سینٹنر نے کہا کہ ٹی 20 کرکٹ میں چیزیں تیزی سے تبدیل ہوسکتی ہیں اور اکثر چند اہم لمحات دیکھنے کو ملتے ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ بھارتی ٹیم پر ہوم گراؤنڈ میں ورلڈ کپ جیتنے کا واضح طور پر بہت دباؤ ہے، یہ ایک چیلنجنگ میچ ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید