نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر بریٹ رینڈل نے 5 گیندوں پر 5 وکٹیں حاصل کر کے ریکارڈ قائم کر دیا۔
بریٹ رینڈل نے 25 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں جو ان کے کیریئر کی بہترین بولنگ ہے۔
نیوزی لینڈ کی ڈومیسٹک ٹیم سینٹرل ڈسٹرکٹس کی بھی یہ بہترین بولنگ پرفارمنس ہے۔
بریٹ رینڈل نے نیپئیر میں پلنکٹ شیلڈ کے میچ کے دوسرے روز ناردرن ڈسٹرکٹس کے خلاف لگاتار 5 وکٹیں حاصل کیں۔
ان کی لگاتار 5 وکٹوں میں نیوزی لینڈ کے اوپنر جیت راول اور فاسٹ باولر کرسٹین کلارک بھی شامل تھے
سینٹرل ڈسٹرکٹس کے 373 رنز کے جواب میں بریٹ رینڈل کی بولنگ کے باعث ناردرن ڈسٹرکٹس 82 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔
بریٹ رینڈل نے 6 وکٹیں 8 گیندوں اور 7 وکٹیں 12 گیندوں پر حاصل کیں۔
اس سے قبل 5 گیندوں پر 5 وکٹوں کا ریکارڈ پروفیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں قائم ہو چکا ہے جو آئرلینڈ کے انٹرنیشنل کرکٹر کرٹس کیمفر نے ڈومیسٹک انٹر پروونشل میچ میں قائم کیا تھا۔