• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مفت علاج سےحمزہ فاؤنڈیشن غریبوں کی امیدوں کامحور بن گئی

پشاور(نمائندہ خصوصی)حمزہ فاؤنڈیشن کے بانی چیئرمین حاجی اعجاز علی خان نے کہا ہے کہ تھیلی سیمیا بیلٹ پر واقع ہونے سے خیبر پختونخوا میں تھیلی سیمیا کے شکار بچوں کی تعداد میں مسلسل اضافے نے تشویشناک شکل اختیار کر لی ہے۔ حمزہ فاؤنڈیشن نے تھیلی سیمیا روک تھام کے سلسلے میں ٹیمیں تشکیل دے کر صوبے بھر میں مہم تیز کر دی ہے۔ حاجی اعجاز علی خان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حمزہ فاؤنڈیشن ویلفیئر ہسپتال پشاور میں تھیلی سیمیا ہیموفیلیا اور خون کی دوسری بیماریوں کے شکار دوہزار سے زائد غریب بچوں کی جان بچانے اور ان کی زندگی کے سانسوں کو رواں دواں رکھنے کے لئے ان کا مفت علاج کیاجارہا ہے اور انہیں ہر پندرہ روز بعد خون بھی چڑھایا جاتا ہے مفت علاج کی وجہ سے حمزہ فاؤنڈیشن غریبوں کی امیدوں کا محور بن گئی ہے۔ غریب بچوں کی جان بچانا بہت بڑا کار خیر ہے۔ مخیرحضرات کو غریب بچوں کی جان بچانے کے لئے حمزہ فاؤنڈیشن کی بڑھ چڑھ کر مالی مدد کرنی چاہیئے۔
پشاور سے مزید