گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)پولیس موبائل بے قابو ہو کر موٹرسائیکل سے جاٹکرائی اور 2خواتین سمیت21سالہ نوجوان کو کچل ڈالا ،پولیس اہلکار موبائل میں سوار ہو کر جارہے تھے کہ منڈیالہ وڑائچ کے قریب گاڑی نےموٹر سائیکل پر قاسم اسکی والدہ رضیہ بی بی اور چچی شبیلہ کو روند ڈالا جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا ،ڈاکٹرز کے مطابق قاسم کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں۔