چین میں کورونا کیسز بڑھنے پر کورونا پابندیوں میں اضافے کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین نے کورونا پابندیوں کے خلاف نعرے لگائے اور پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا، پولیس نے کئی مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔
بیجنگ اور شنگھائی میں سیکڑوں افراد نے کورونا پابندیوں کے خلاف مظاہرہ کیا، مظاہرین نے کورونا پابندیاں ختم کرنے کے نعرے لگائے۔
شنگھائی میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے لاؤڈ اسپیکر پر اعلانات کیے، علاقہ نہ خالی کرنے پر پولیس نے کئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔
چین میں کورونا لاک ڈاؤن، طویل قرنطینہ اور کورونا ٹیسٹنگ سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے۔
یاد رہے کہ چین میں گزشتہ چار روز سے کورونا کے یومیہ ریکارڈ کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، آج بھی ایک دن میں ریکارڈ 39 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔