• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیفا ورلڈکپ: گھانا نے جنوبی کوریا کو 2-3 سے مات دیدی

فیفا ورلڈ کپ 2022ء گروپ ایچ کے دوسرے میچ میں گھانا نے اپنے سے بہتر رینک کی جنوبی کورین ٹیم کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے مات دے دی۔

قطر کے الریاں اسٹیڈیم کھیلے گئے میچ میں گھانا کی جانب سے محمد قدوس نے 2 اور محمد سالیسی نے 1 گول کیا جبکہ جنوبی کوریا کے دونوں گول شوگیوسنگ نے کیے۔

میچ برابر کرنے کےلیے جنوبی کورین ٹیم نے حریف گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے مگر وہ گھانا کے گول کیپر کو چکمہ دینے میں ناکام رہے۔

 گھانا کے مقابلے میں جنوبی کوریا کے پاس گیند 63 فیصد دورانیے میں رہی جبکہ حریف ٹیم نے صرف 37 فیصد گیند ملنے کے باوجود 3 گول داغ دیے۔

 میچ میں جنوبی کورین ٹیم نے 22 بار گیند کو شوٹ کیا جبکہ 7 مرتبہ گیند ہدف پر شوٹ کی گئی، اس کے مقابلے میں 7 شوٹ اور 3 ٹارگٹ شوٹ ملے۔

جنوبی کورین ٹیم کو میچ میں 13 کارنر ملے تو اس نے اتنے ہی فاؤلز بھی کیے جبکہ گھانا کی ٹیم کو 5 کارنر ملے اور اس نے صرف 9 فاؤلز کیے۔

گروپ ایچ میں پرتگال کی ٹیم نے ایک میچ کھیلا ہے اور اس کے 3 پوائنٹس ہیں جبکہ گھانا کے بھی 3 پوائنٹس ہیں لیکن اس کے میچز کی تعداد 2 ہوچکی ہے۔

جنوبی کوریا اس گروپ میں 2 میچز کھیل چکا ہے، جس میں ایک اُس نے ڈرا کیا، ایک میں شکست ہوئی ہے۔

گروپ کی صورتحال کو مزید واضح پرتگال اور یوراگوئے کا اگلا میچ کردے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید