• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل کے 4 سالہ برانڈ پارٹنرشپ رائٹس ملٹی بلین روپے میں فروخت

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 4 سال کے لیے برانڈ پارٹنر شپ رائٹس فروخت کردیے گئے ہیں۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل برانڈ پارٹنرشپ رائٹس کی قیمت میں 1 ہزار 226 فیصد اضافہ ہوا ہے، ٹرانس گروپ ایف زیڈ ای نے ریزرو پرائس سے زائد ملٹی بلین روپے کی ریکارڈ بولی دے کر حقوق حاصل کیے ہیں۔

برانڈ پارٹنرشپ 2026ء سے 2029ء تک کےلیے ہے، اس میں 6 کیٹیگری رائٹس اور ایک امپائر برانڈنگ رائٹ شامل ہے۔

سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر نے کہا ہے کہ برانڈ پارٹنرشپ رائٹس میں اضافہ لیگ کی بڑھتی مقبولیت کا ثبوت ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید