• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر ایٹ میں بڑا مقابلہ، سری لنکا کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں میزبان سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

کولمبو میں کھیلا جارہا سپر ایٹ گروپ 2 کایہ میچ ایونٹ میں پاکستان ٹیم کی بقا کیلئے اہمیت کا حامل بھی ہے۔ 

اس میچ کےلیے سری لنکا کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے جہاں کامل مشرا کی جگہ پر تجربہ کار چریتھ اسالانکا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ 

سری لنکا میں کپتان داسن شناکا، پاتھم نسانکا، کوشل مینڈس، چریتھ اسالانکا، پوان رتنانائیکے، کمنڈو مینڈس، دنتھ ویلالاگے، دشان ہیمانتھا، دشمانتھا چمیرا، مہیش ٹھیکشان، دلشان مدوشنکا شامل ہیں۔ 

نیوزی لینڈ کی ٹیم کپتان مچل سینٹنر، ٹم سیفرٹ، فین ایلن، راچن رویندرا، گلین فلپس، مارک چیپمین، ڈیرل مچل، کول میک کونچی، میٹ ہینری، اش سوڈھی اور لوکی فرگوسن پر مشتمل ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید