• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپ میں ایک تہائی کوکین سپلائی کرنے والا برطانوی منشیات فروش دبئی سے گرفتار

یورپ میں ایک تہائی کوکین سپلائی کرنے والا برطانوی منشیات فروش دبئی سےگرفتار کرلیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق منشیات فروشی کے برطانوی سرغنہ کو اسپین سے فرار ہو کر دبئی پہنچنے پر گرفتار کیا گیا۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق منشیات فروشوں کا سرغنہ اسپین میں بیٹھ کر منشیات کا دھندہ چلا رہا تھا۔

میڈیارپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پانچ ممالک میں چھاپوں کےدوران گروہ کے 49 مشتبہ ارکان کو گرفتار کیا گیا۔ اسپین کی گارڈیا سول فورس نےاسپین، فرانس، بیلجیئم، ہالینڈ اور یو اے ای میں چھاپے مارے۔ اسپین کی گارڈیا سول فورس یوروپول کے آپریشن کا حصہ ہے۔ 

اس حوالے سے گارڈیا سول فورس کا کہنا ہے کہ دبئی سے یورپین کوکین سپر کارٹیل کو کنٹرول کرنے والے ڈرگز لارڈز کا صفایا کر دیا ہے۔ 

ترجمان گارڈیا سول فورس کے مطابق گرفتار 7 افراد کو ہائی ویلیو ٹارگیٹ کی حیثیت حاصل تھی۔ مارچ 2020 میں ویلنسیا سے 700 کلوگرام کوکین والا کنٹینر پکڑنے پر اس آپریشن کی اطلاع ملی تھی۔ 

میڈیارپورٹ کے مطابق منشیات فروش، کوسٹا ڈیل سول میں کالا دھن سفید کرنے کیلئے رئیل اسٹیٹ کا بزنس بھی چلا رہے تھے۔

دریں اثنا مغربی میڈیا کا کہنا ہے کہ سُپر کارٹیل کہلانے والا یہ گروہ یورپ میں مبینہ طور پر ایک تہائی کوکین کنٹرل کرتا تھا۔ مالاگا، میڈرڈ اور بارسلونا میں چھاپوں کے علاوہ دبئی اور اسپین سے 6 ڈرگ لارڈز گرفتار کیےجا چکے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ بین الاقوامی گروہ کا سرغنہ برطانوی شہری اسپین سے فرار ہو کر دبئی چلا گیا تھا۔ یورو پول کی سربراہی میں آپریشن ہالینڈ، فرانس، بیلجیئم اور دبئی پولیس کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید