پشاور میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے شخص پر ابابیل اسکواڈ کے اہلکار کے تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔
پولیس کے مطابق ابابیل اسکواڈ کے اہلکار کو معطل کر کے انکوائری شروع کردی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق 25 نومبر کو ہشت نگری میں کرکٹ گراونڈ میں 2 فریقین میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے تھے.
پولیس کا بتانا ہے کہ ایک زخمی شخص کی فائرنگ سے ابابیل اسکواڈ کا اہلکار بال بال بچ گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابابیل اسکواڈ کے اہلکار نے فائرنگ سے زخمی شخص پر تشدد کیا تھا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کی ایف آئی آر بھی تھانا ہشت نگری میں درج ہے۔