صحافی کی گرفتاری پر برطانیہ اور چین کے درمیان سفارتی تنازع پیدا ہوگیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں چینی سفیر کو برطانوی دفتر خارجہ میں طلب کیا گیا ہے۔
چینی سفیر کو کورونا مخالف مظاہروں کی کوریج کرنے والے برطانوی صحافی کی گرفتاری اور ان پر مبینہ تشدد پر طلب کیا گیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے نے اپنے صحافی کی گرفتاری پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چینی حکام کا رویہ ناقابل قبول ہے۔
دوسری جانب خبر ایجنسی نے چینی وزارت خارجہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ برطانوی صحافی نے بطور رپورٹر اپنی شناخت نہیں کروائی تھی۔