• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل عاصم منیر اور جنرل ساحر شمشاد کی کامیابی کیلئے دعاگو ہوں، سعودی سفیر

سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور جنرل ساحر شمشاد کی کامیابی کیلئے دعاگو ہوں۔

پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نے پاک فوج کے نئے سربراہ جنرل عاصم منیر کو ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے اردو اور عربی زبان میں مبارکباد کا پیغام سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیا۔

 سعودی سفیر نے کہا کہ پاکستان کیلئے جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل ندیم رضا کی تمام کوششوں کو سراہتا ہوں۔

قومی خبریں سے مزید