• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مثالی شوہر کیسا ہو؟ خلیل الرحمٰن قمر نے بتا دیا

خلیل الرحمٰن قمر—فائل فوٹو
خلیل الرحمٰن قمر—فائل فوٹو

پاکستانی معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نے لڑکیوں کو جیون ساتھی کے چناؤ کے حوالے سے اہم مشورہ دے دیا۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے خلیل الرحمٰن قمر نے ایک سوال کے جواب میں بتا دیا کہ لڑکیاں اپنا جیون ساتھی کیسے تلاش کریں۔

ڈرامہ نگار کا کہنا ہے کہ جب لڑکیاں اپنے لیے ہمسفر تلاش کر رہی ہوتی ہیں تو شکل و صورت نہ دیکھیں، بلکہ یہ دیکھیں کہ مرد اصل میں مرد ہو، اُس کے اندر مرد ہو۔

انہوں نے ایک اور سوال کہ جواب میں اصل مرد کی پہچان بتاتے ہوئے کہا کہ اصل مرد وہ ہی ہے جو اپنی بیوی کی تمام ضرورتوں کا خیال رکھے، وہ شخص مرد نہیں ہو سکتا جو اپنی مالی ضرورتوں کے لیے اپنی بیوی کی طرف دیکھے، یہ ذمے داری شوہر کی ہے۔

خلیل الرحمٰن قمر نے مزید کہا کہ بیوی اگر کماتی بھی ہو تب بھی یہ شوہر کی ہی ذمے داری ہے کہ وہ اس کی تمام مالی ضرورتیں پوری کرے، عورت کا کمایا ہوا پیسہ صرف اُس کا اپنا ہے وہ جہاں چاہے خرچ کرے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ کسی کو پسند کرنے کے لیے اس کی شکل و صورت نہ دیکھیں، بلکہ یہ دیکھیں کہ کیا وہ اپنی ہونے والی بیوی اور خاندان کی مالی ضروریات پوری کر سکتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید