• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی ممالک کی روسی تیل کی قیمت پر تجویز مارکیٹ کے خلاف ہے، روس

روسی تیل کی قیمت کی حد مقرر کرنے کی یورپی ممالک کی تجویز پر روس نے اعتراض کیا ہے۔

ماسکو سے روسی وزارت خارجہ کے مطابق یورپی ممالک کی روسی تیل کی قیمت پر تجویز مارکیٹ کے خلاف ہے۔ 

روسی وزارت خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ یورپی تجویز عالمی منڈی کے طریقہ کار کے خلاف ہے۔ روسی تیل کی قیمت کی حد مقرر کرنے سے تیل کی فراہمی متاثر ہوگی۔ 

روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یورپی تجویز پر عملدرآمد سے عالمی توانائی منڈی کی صورتحال خراب ہوگی۔ 

روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ روسی تیل کی قیمت کی حد مقرر کرنے والے ممالک کو روس تیل نہیں دے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید