• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدنان صدیقی کی نازیہ حسن کے مشہور گانے کے نئے بالی ووڈ ورژن پر تنقید

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سینئر پاکستانی اداکار عدنان صدیقی کو گلوکارہ نازیہ حسن کے مشہور گانے ’آپ جیسا کوئی‘ کو بالی ووڈ فلم ’این ایکشن ہیرو‘ کے لیے نئے انداز میں پیش کرنا بالکل پسند نہیں آیا۔

عدنان صدیقی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر مشہور گانے’آپ جیسا کوئی‘ کو نئے انداز میں پیش کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’کیا اب دنیا میں اچانک زبردست اور کلاسک چیزوں کو برباد کرنے کا رجحان پیداہوگیا ہے؟‘

اُنہوں نے لکھا کہ’کسی چیز کو دوبارہ تخلیق کے لیے بھی ہنر کی ضرورت ہوتی ہے‘۔ 

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’نازیہ حسن کو اس وقت یہ سب دیکھ کر اپنی قبر میں تکلیف ہورہی ہوگی‘۔ 


عدنان صدیقی نے اپنے ٹوئٹ میں نازیہ حسن کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ جیسا کوئی نہیں ہے‘۔

واضح رہے کہ نازیہ حسن کے گانے ’آپ جیسا کوئی‘ کو 90ء کی دہائی کی فلم ’قربانی‘ میں 1980ء میں اداکارہ زینت امان پر فلمایا گیا تھا۔

لیکن حال ہی میں اداکار آیوشمان کھرانہ کی فلم ’این ایکشن ہیرو‘ کے لیے موسیقار تنیشک باغچی نے اس گانے کو نئے انداز میں دوبارہ ترتیب دیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید