• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو انٹرٹینمنٹ کی ٹیلی فلم’رو پوش‘ یوٹیوب ٹرینڈنگ ویڈیوز میں سرِ فہرست

جیو انٹرٹینمنٹ کی ٹیلی فلم’رو پوش‘ یوٹیوب ٹرینڈنگ ویڈیوز میں سرِ فہرست
جیو انٹرٹینمنٹ کی ٹیلی فلم’رو پوش‘ یوٹیوب ٹرینڈنگ ویڈیوز میں سرِ فہرست

جیو انٹرٹینمنٹ کی ٹیلی فلم’روپوش‘ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر سال 2022ء کی ٹرینڈنگ ویڈیوز میں سرِ فہرست ہے۔

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے سال 2022ء کے لیے پاکستان کی ٹاپ ٹرینڈنگ ویڈیوز، ٹاپ میوزک ویڈیوز، ٹاپ کریئٹرز، بریک آؤٹ کریئٹرز، اور ٹاپ شارٹس کی فہرستیں جاری کردی ہیں۔ 

اس حوالے سے گوگل کے کنٹری ڈائریکٹر فرحان ایس قریشی کا کہنا ہے کہ یوٹیوب نے پاکستان میں لوگوں کو ایک ایسا نظام فراہم کیا ہےجس کی مدد سے لوگ اپنے شوق کو اپنی ملازمت بنا کر اپنے گھر والوں کی مالی مدد کرنے کے قابل ہیں‘۔

اُنہوں نے کہا کہ ’پاکستان میں 100,000 سے زیادہ سبسکرائبرز کے ساتھ 5,400 سے زیادہ یوٹیوب چینلز ہیں، اور ان میں سے 350 کے 10 لاکھ سے زیادہ سبسکرائبرز ہیں‘۔ 

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’یہ دیکھنا بھی خوشگوار ہے کہ 10 لاکھ روپے یا اس سے زیادہ آمدنی کمانے والے پاکستانی یوٹیوب چینلز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے‘۔ 

فرحان ایس قریشی نے کہا کہ ’اس سال، ہمارے پاس کچھ حیرت انگیز مواد کے تخلیق کار موجود ہیں جوکہ مختلف کیٹیگریز کی فہرستوں میں سرفہرست رہے اور وسیع پیمانے پر مواد اور تخلیقی صلاحیتوں کے ساتھ یوٹیوب صارفین کے دل جیتے‘۔

سال 2022ء میں مختلف قسم کی ویڈیوز دیکھی گئیں جوکہ ملک میں سب سے زیادہ مقبول تھیں۔

ان ویڈیوز میں پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کا غلبہ رہا کیونکہ محبت اور ازدواجی زندگی کا سفر شروع کرنے والے نوجوان جوڑے پر بننے والی ٹیلی فلم ’روپوش‘ ٹاپ ٹرینڈنگ ویڈیوز کی فہرست میں سرِ فہرست رہی۔


یاد رہے کہ سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کی جانب سے پیش کی گئی اس ٹیلی فلم میں اداکارہ کنزہ ہاشمی اور اداکار ہارون کادوانی نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

اس ٹیلی فلم کو جیو کے آفیشل یوٹیوب چینل ’ہر پل جیو‘ پر 7 جنوری کو اپلوڈ کیا گیا تھا۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید