• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین  عمران خان نے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا۔

اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے مستقبل کے بارے میں حتمی مشاورت کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی سے زمان پارک میں ملاقات کے دوران عمران خان نے کہا کہ چوروں کے ٹولے نے معیشت تباہ کر دی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے کہا کہ عمران خان کے کہنے پر پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے میں رتی بھر تاخیر نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت ہے، یہ امانت انہیں دے دی ہے، عمران خان کے ہر فیصلے کا ساتھ دیں گے، غلط فہمیاں پیدا کرنے والے پہلے کی طرح اب بھی نا کام رہیں گے۔

پرویز الہٰی نے کہا کہ اپوزیشن عدم اعتماد کی تحریک لانے کا شوق پورا کر لے، پہلے کی طرح ناکامی ہوگی، پنجاب میں اپوزیشن کو پہلے بھی مار پڑی اور آئندہ بھی مار پڑے گی، اسمبلی کا اجلاس ہو رہا ہو تو گورنر راج بھی نہیں لگ سکتا۔

رہنما ق لیگ مونس الہٰی نے کہا کہ عمران خان جو کہیں گے بلا تردد عمل کریں گے، پنجاب اسمبلی کیا، عمران خان کے لیےجان بھی حاضر ہے۔

قومی خبریں سے مزید