• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مراکش اور کینیڈا کا میچ، نورا فتحی مشکل میں پڑگئیں

فوٹو انسٹاگرام/نورا فتحی
فوٹو انسٹاگرام/نورا فتحی

بالی ووڈ کی معروف ڈانسر و اداکارہ نورا فتحی قطر میں جاری فٹ بال ورلڈکپ 2022 کے دوران دو ٹیموں مراکش اور کینیڈا کے میچ کے لیے مشکل میں پڑگئیں۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے نورا فتحی نے لکھا کہ ہر کوئی مجھ سے پوچھ رہا ہے کہ مراکش اور کینیڈا کے میچ میں آپ کسے سپورٹ کریں گی؟

جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں کی جانب سے پوچھے جانے والے اس سوال کا جواب دینا مجھے بہت ہی مشکل لگ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری نیک تمنائیں دونوں ٹیموں کے ساتھ ہیں، ہم دونوں ٹیموں کا میچ اسٹیڈیم میں بیٹھ کر اپنی نشستوں سے براہ راست دیکھیں گے، جو بھی اچھا کھیل پیش کرے گی وہی ٹیم جیتے گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید