• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد: خاتون پر تشدد اور برہنہ کرکے ویڈیو بنانے والے 3 ملزمان گرفتار

پنجاب کے شہر فیصل آباد میں خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے اور برہنہ کرکے ویڈیو بنا کر وائرل کرنے کے مقدمے میں نامزد 5 ملزمان میں سے 3 کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ باقی ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق گزشتہ روز تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقے میں 5 افراد نے اپنی ایک عزیزہ کے گھر میں داخل ہو کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور اس دوران اس کے کپڑے پھاڑ کر اسے برہنہ کر دیا تھا۔

ملزمان اس دوران شرمناک واقعے کی ویڈیو بھی بناتے رہے جو بعدازاں وائرل کردی۔

ویڈیو سامنے آنے پر سی پی او خالد ہمدانی کے حکم پر واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے گئے۔

اس دوران واقعہ میں ملوث 3 ملزمان ساجد، عثمان اور فہد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایک خاتون سمیت 2 مزید ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید