• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کانیے ویسٹ نے لائیو اسٹریم کے دوران ایڈولف ہٹلر کی تعریف کیوں کی؟

کینے ویسٹ، فائل فوٹو
کینے ویسٹ، فائل فوٹو

معروف امریکی گلوکار کانیے ویسٹ کے جمعرات کو ایک گھنٹہ طویل لائیو اسٹریم کے دوران ایڈولف ہٹلر کی تعریف کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد غم وغصّے کا اظہار کر رہی ہے۔

 کینے ویسٹ ایک لائیو اسٹریم میں سیاہ رنگ کے ماسک سے اپنا منہ چھپائے نمودار ہوئے۔

اس لائیو اسٹریم کے دوران ایک سوال کے جواب میں گلوکار نے کہا کہ ’مجھے ایڈولف ہٹلر پسند ہیں‘۔

اُنہوں نے کہا کہ’مجھے ہٹلر کے بہت سے اچھے کام بھی نظر آتے ہیں‘۔

اُنہوں نے ایڈولف ہٹلر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’ہٹلر نے شاہراہیں ایجاد کیں، مائیکروفون ایجاد کیا جو میں بطور موسیقار استعمال کرتا رہا‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ’میں اب اس پابندی سے تنگ آگیا ہوں کہ کوئی بھی انسان ہٹلر کے اچھے کاموں کے بارے میں بات نہیں کرسکتا‘۔


کانیے ویسٹ نے کہا کہ ’میں معاشرے کی درجہ بندی سے اُکتا چکا ہوں، ہر انسان میں اور خاص طور پر ہٹلر کے پاس کچھ اہم خصوصیات ہیں جنہیں دنیا کے سامنے لایا جاسکے‘۔

اس لائیو اسٹریم میں گلوکار نےصرف ایڈولف ہٹلر کی تعریف کرنے کے بعد خاموشی اختیار نہیں کی بلکہ ایک اور سوال کے جواب میں نازیوں کی بھی تعریف کردی، جنہیں امریکا میں نفرت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ’نازی بھی بہت سی اچھی خصوصیات کے مالک ہیں، ہمیں ہر وقت نازیوں کو برا بھلا کہنا بند کرنا ہو گا، میں نازیوں کو بھی پسند کرتا ہوں‘۔

واضح رہے کہ کانیے ویسٹ کے یہود مخالف تبصروں کے بعد ان کے کئی تجارتی تعلقات بھی خراب ہوئے ہیں لیکن نقصان کے باوجود بھی امریکی گلوکار نے اپنا مؤقف تبدیل نہیں کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید