پاکستان مسلم لیگ ن نے وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف ابھی وقتی طور پر عدم اعتماد کی تحریک نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کے معاملے پر صدر مسلم لیگ ن اور وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا ہنگامی اجلاس ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے گورنر پنجاب کی طرف سے ابھی سمری نہیں بھجوائی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف ابھی وقتی طور پر عدم اعتماد کی تحریک بھی نہیں پیش کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق لاہور میں ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزرا، سینئر رہنما، وزیراعظم کےمعاونین خصوصی اور اراکین پنجاب اسمبلی شریک ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کے معاملے پر مشاورت ہوئی۔
اجلاس میں رانا ثناء اللّٰہ، اعظم نذیر تارڑ اور خواجہ سعد رفیق نے بھی شرکے کی۔