• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی مذہبی آزادی کمیٹی پاکستان آکر حقائق کا مشاہدہ کرے، طاہر اشرفی

چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے امریکی مذہبی آزادی کمیٹی کو پاکستان آکر حقائق کا مشاہدہ کرنے کی دعوت دے دی۔

لاہور سے جاری بیان میں طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان کا آئین عوام کے حقوق کا محافظ ہے، پاکستان میں تمام مذاہب اور مسالک کو مذہبی آزادی حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی کمیٹی کا پاکستان اور سعودی عرب پر الزام افسوسناک ہے، بےبنیاد پروپیگنڈا اسلام اور پاکستان دشمن قوتوں اور اداروں کی روش ہے۔

طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ امریکی مذہبی آزادی کمیٹی پاکستان آکر حقائق کا مشاہدہ کرے۔

قومی خبریں سے مزید