استنبول سے تھائی لینڈ جانے والی ترکش ایئرلائن کی پرواز نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔
ذرائع کے مطابق تھائی لینڈ جانے والی پرواز کے مسافروں کے ہنگامے پر کپتان نے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی۔
ذرائع کے مطابق مسافروں کی شکایت پر فضائی میزبان نے کپتان کو صورتحال سے آگاہ کیا، طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پراتار لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق کپتان کی شکایت پر سیکیورٹی ادارے نے مسافر کو حراست میں لے کر آف لوڈ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق غیر ملکی مسافر کو اگلی پرواز سے ترکیہ واپس بھیجا جائے گا، مسافر کو اے ایس ایف نے ٹرانزٹ لاؤنج منتقل کردیا۔