پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں چیئرمین عمران خان کے فیصلے کی توثیق کردی گئی۔
پشاور میں ہونے والے اجلاس سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اراکین اسمبلی سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔
ترجمان پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے مطابق اجلاس میں وزیراعلیٰ محمود خان، شبلی فراز، بیرسٹر سیف اور اسپیکر صوبائی اسمبلی سمیت اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔
ترجمان کے مطابق عمران خان نے دوران خطاب واضح کیا کہ صوبائی اسمبلی اسی ماہ تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اجلاس میں موجود تمام اراکین اسمبلی نے عمران خان کے فیصلہ کی توثیق کی جبکہ پی ٹی آئی کے ایم پی اے انجنیئرفہیم احمد اس موقع پر موجود نہیں تھے۔