• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اومیکرون کے پھیلاؤ کے باوجود کوویڈ 19 کا ہنگامی مرحلہ ختم ہونے کے قریب ہے، ڈبلیو ایچ او

جنیوا(شِنہوا)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے کہا ہے کہ کوویڈ19وبا کا ہنگامی مرحلہ ختم کرنے کے بہت قریب ہے، تاہم اس نے یہ انتباہ بھی کیا کہ اومی کرون اب بھی دنیا بھر میں تیزی سے گردش کرتی ہوئی اموات کی بڑی تعداد کا باعث بن رہا ہے۔ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم گبریسس نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم یہ کہنے کے قابل ہونے کے بہت قریب ہیں کہ وبا کا ہنگامی مرحلہ ختم ہو گیا ہے لیکن حقیقت میں ہم ابھی اس مقام پر نہیں ہیں۔ڈبلیو ایچ او کے اعدادوشمار پر مبنی رپورٹ ہونے والی ہفتہ وار اموات کی تعداد میں گزشتہ پانچ ہفتوں کے دوران قدرے کمی آئی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید