• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس میں تکرار


منگلا یونٹ 5 اور 6 کی تجدید کاری کی تقریب کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے درمیان تکرار ہوئی ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے خطاب کے دوران وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کئی مرتبہ بولنے کی کوشش کی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے خطاب ختم کرنے کے کلمات کے دوران بھی وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کچھ کہنے لگے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس سے مخاطب ہو کر کہا کہ ذرا بیٹھ جائیں، پلیز!

ان کے دوبارہ بولنے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آپ سے بات کریں گے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے دوبارہ خطاب کی کوشش پر وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس پھر بول پڑے۔

بار بار خطاب میں مداخلت پر وزیرِ اعظم شہباز شریف غصے میں آ گئے۔

اس دوران شہباز شریف انہیں تاکید کرتے رہے کہ وزیرِ اعظم صاحب! بیٹھیں، آپ سے بات کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید