• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی سفیر رضا بشیر تارڑ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

جاپان میں بسنے والا ہر پاکستانی اپنے عہدے ، کاروبار اور سیاسی حیثیت سے بالاتر ہماری نظر میں برابر ہے اور ہمارے دروازے پر پاکستانی کے لیے کھلے ہیں۔

یہ بات جاپان میں پاکستانی سفیر رضا بشیر تارڑ نے اپنے اعزاز میں ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

یہ تقریب مسلم لیگ ن جاپان سمیت پاکستانی کمیونٹی کی معتبر شخصیات کی جانب سے منعقد کی گئی تھی جس میں جاپان بھر کی سیاسی ، سماجی اور مذہبی تنظیموں کے نمائندوں اور اہم کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔

سفیر پاکستان نے مزید کہا کہ سفارتخانہ پاکستان جاپان میں پاکستانی کمیونٹی کے درپیش مسائل کے حل کو اپنی سب سے اہم ذمہ داری سمجھتا ہے جس کے لیے تمام وسائل برائے کار لائے جائیں گے۔

سفیر پاکستان نے پاکستانی کمیونٹی سے گزارش کی ہے کہ جاپان میں مقیم 15 ہزار سے زائد پاکستانی سیاست سے بالاتر ہوکر پاکستان کے لیے اپنی خدمات براؤکار لائیں، اس وقت پاکستان کو آوورسیز پاکستانیوں کے تعاون کی ضرورت ہے۔

لہذا جاپان سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانی زیادہ سے زیادہ ذرمبادلہ بینکنگ چینلز کے زریعے پاکستان روانہ کرکے پاکستان کی معاشی مشکلات کو کم کرنے میں کردار ادا کرسکتے ہیں۔

سفیر پاکستان نے کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل کے لیے فوری طور پر احکامات بھی جاری کیے۔

سائی تامہ کے معروف ریستوران دیسی ڈیرہ میں منعقدہ تقریب کا آغاز معروف عالم دین قاری علی حسن نے تلاوت کلام پاک سے کیا جبکہ نعت رسول مقبول ﷺ پیش کرنے کی سعادت الحاج فواد نے حاصل کی۔

اس موقع پر تقریب سے سینئر پاکستانیوں نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور سفیر پاکستان کو جاپان آمد پر خوش آمدید کہا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر پاکستانی اور ن لیگ جاپان کے سرپرست اعلیٰ رانا ابرار نے سفیر پاکستان کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ جاپان میں مقیم پاکستانی انتہائی محب وطن ہیں اور سب امید رکھتے ہیں کہ سفیر پاکستان ان کے مسائل برابری کی بنیاد پر حل کریں گے۔

تحریک انصاف کے سینئر رہنما لالہ رفاقت خان نے کہا کہ جاپان میں رہنے والے پاکستانی اپنے ملک کے لیے سیاست سے بالاتر ہوکر سوچتے ہیں اور ملک کے لیے سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر ایک چھت کے نیچے جمع ہوکر ملک کے لیے کام کرنے کو تیار ہیں اور یہی امید ہم سفیر پاکستان سے رکھتے ہیں کہ وہ ہر پاکستانی کو ساتھ لیکر چلیں گے۔

سینئر مذہبی رہنما انعام الحق نے جاپان میں سفیر پاکستان رضا بشیر تارڑ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ، ن لیگ جاپان کے چئیرمین ملک یونس نے سفیر پاکستان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سفیر پاکستان رضا بشیر تارڑ کا عہدہ سنبھالتے ہی جاپان میں پاکستانی کمیونٹی میں موجود بے چینی کا خاتمہ ہوا ہے اور امید ہے کہ مستقبل میں کمیونٹی اور سفارتخانے کے درمیان تعلقات مثالی ہی رہیں گے۔

نائب صدر ن لیگ جاپان امجد علی تبسم نے سفییر پاکستان کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ، سینئر نائب صدر چوہدری عنصر گجر نے سفیر پاکستان کو جاپان میں پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور امید ظاہر کی کہ سفیر پاکستان اپنی مدبرانہ قیادت سے پاکستانی کمیونٹی میں اتحاد و یگانگت پیدا کرنے میں کامیاب ہونگے۔

ن لیگ جاپان کے یوتھ ونگ کے صدر ملک ارشد نے اپنے خطاب میں سفیر پاکستان سے کہا کہ جاپان میں مقیم پوری پاکستانی کمیونٹی اپنے ملک پاکستان کے لیے جان و مال کے ساتھ حاضر ہے امید ہے آپ کی قیادت میں جاپان میں مقیم پاکستانی مزید متحد ہوکر ملک کی خدمت کرسکیں گے۔

اس موقع پر ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے سفیر پاکستان کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ یہاں سب کچھ ٹھیک ہے لیکن ہمیں آپ کی آمد اور آپ کی حوصلہ افزاہ گفتگو سے یقین ہے کہ آپ پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے مخلص ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ کمیونٹی کو درپیش مسائل کا حل نکال لیا جائے گا جبکہ جن لوگوں کو ماضی میں سفارتخانہ پاکستان سے شکایتیں رہیں ہیں تو ان کا بھی سد باب کیا جائے گا۔

ملک نور اعوان نے کہا کہ آج کی تقریب میں ن لیگ ، پیپلز پارٹی ، تحریک انصاف سمیت دیگر سماجی اور دینی تنظیموں کے نمائندے بھی شریک ہیں جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ ہم سب پاکستان کے لیے متحد ہیں جبکہ آج کی تقریب میں کشمیر کمیٹی کے صدر شاہد مجید اور پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین کچھ ذاتی مصروفیات کے سبب شریک نہیں ہوسکے لیکن مستقبل قریب میں وہ بھی ایسی کسی تقریب میں شامل ہونگے۔

تقریب سے سینئر پاکستانیوں تویاما سے حماد صاحب ، ملک ساجد ، پاکستان سے آئے ہوئے انسپکٹر مدثر احمد ، سفیان گجر ، سکندر پسیہ ، امجد پسیہ ، حاجی سلیم ، غنی یوسفزئی ، سمیت بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر سفیر پاکستان رضا بشیر تارڑ نے شاندار تقریب کے انعقاد پر منتظمین ملک نور اعوان ، ملک یونس ، چوہدری عنصر، ملک ارشد ، مرزا اکرم ، رانا ابرار ، ابرار شاہ ، شیخ عارف اور امجد علی تبسم سمیت تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور کمیونٹی کے لیے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

تقریب میں ٹوکیو کے علاوہ چیبا کین، ایباراکی کین، سائی تامہ کین، کانا گاوا کین، یاماناشی کین، فوکوشیما کین ، تویاما کین، ناگانو کین، گما کین، شیزوکا کین، آئیچی کین سمیت دور دراز علاقوں سے کمیونٹی کی نمایاں اور نمائندہ شخصیات نے شرکت کی۔

قومی خبریں سے مزید