• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: کرسمس پریڈ کے شرکا پر گاڑی چڑھانے والے ملزم کو عمر قید کی سزا

امریکی ریاست وسکونسن میں کرسمس پریڈ پر گاڑی چڑھانے والے کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔

عدالت نے ملزم ڈیرل بروکس (Darrell Brooks) کو چھ بار عمر قید اور سات سو اضافی سال جیل میں گزارنے کی سزا سنائی۔

عدالت نے ملزم پر عائد تمام 76 الزامات ثابت ہونے پر سزا سنائی۔

ملزم پر جان بوجھ کر قتل کرنے کے 6 الزامات سمیت خطرناک ہتھیار استعمال کرنے کے الزامات تھے۔

عدالتی حکم کے مطابق تمام سزائیں لگاتار چلیں گی، ڈیرل بروکس نے پچھلے سال واوکیشا (Waukesha) شہر میں ہونے والی کرسمس پریڈ کے شرکا پر گاڑی چڑھا دی تھی جس میں 6 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید