• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے ’ٹپو‘ نے خاموشی توڑ دی

بھارتی ٹیلی ویژن چینل کی مشہور سیریل ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ میں تپندرا جیٹھا لال عرف ’ٹپو‘ کا کردار ادا کرنے والے اداکار راج انادکاٹ نے شو چھوڑنے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

اداکار کا کہنا ہے کہ انہوں نے باضابطہ طور پر سیریل کے ساتھ اپنی وابستگی ختم کردی ہے۔

اپنے انسٹاگرام پر راج انادکاٹ نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا، اب وقت آگیا ہے کہ تمام سوالوں اور قیاس آرائی کا جواب دیا جائے۔

اداکار کے مطابق ان کا نیلا فلم پروڈکشنز اور تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے ساتھ سفر ختم ہوچکا ہے، یہ بہت عمدہ اور سیکھنے کے حوالے سے بہت اچھا پروجیکٹ تھا، جہاں دوست بھی بنے اور میرے کیریئر کے بہترین سال یہاں گزرے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ میں ان تمام افراد کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا، بطور ٹپو جن تمام افراد نے میرا خیرمقدم کیا اور مجھے محبتیں دیں میں ان کا مشکور ہوں اور میری نیک خواہشات پوری ٹیم کے ساتھ ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید