• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان اور کاجول اسکرین پر ایک ساتھ دوبارہ کب نظر آئیں گے؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کاجول نے شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی اسکرین پر واپسی کے بارے میں بات کی ہے۔

شاہ رخ خان اور کاجول کو بالی ووڈ انڈسٹری کی سب سے زیادہ مقبول اور پسندیدہ آن اسکرین جوڑی تسلیم کیا جاتا ہے اور فلمی شائقین اس جوڑی کو اسکرین پر دیکھنے کے بے صبری سے منتظر رہتے ہیں۔ 

کاجول سے انٹرویو کے دوران یہ سوال پوچھا گیا کہ ’آپ کا شاہ رخ خان کے ساتھ دوبارہ اسکرین پر نظر آنے کا کوئی ارادہ ہے؟‘

اداکارہ نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ابھی تک تو ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے اور نہ ہی مجھے اس حوالے سے کچھ معلوم ہے‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’شاید ہمیں شاہ رخ سے اس بارے میں بات کرنی چاہیئے، لیکن ابھی تک فوری طور پر تو کوئی ایسا پراجیکٹ نہیں ہے‘۔


فلمی پردے پر کاجول کو فلم ’فنا‘میں عامر خان کے ساتھ بھی شائقین نے بہت پسند کیا تھا۔

اداکارہ نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے عامر خان کے پیشہ ورانہ اور ورسٹائل انداز کی بھی تعریف کی۔

یاد رہے کہ شاہ رخ خان اور کاجول کو آخری بار ہدایتکار روہت شیٹی کی فلم ’دل والے‘ میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا جس میں ان دونوں کے ساتھ ورون دھون اور کریتی سینن نے بھی اہم کردار ادا کیے تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید