پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف سینئر اداکارہ صبا فیصل نے اپنے بیٹے سلمان فیصل اور بہو نیہا سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ صبا فیصل نے کہا کہ میں کبھی بھی اپنے گھر اور نجی معاملات کو اس طرح زیر بحث نہیں لائی لیکن اب مجبوراً مجھے یہ آپ سب کو بتانا پڑ رہا ہے، جو لوگ مجھے نیہا کی سوشل میڈیا پوسٹس پر گالیاں دے رہے ہیں، میں نے بہت ہی خوبصورت زندگی گزاری ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ نیہا جیسی منفی عورت جب کسی خاندان میں آجاتی ہے تو گھر ٹوٹتے ہیں، میں پچھلے چار سال سے اپنے بیٹے کی وجہ سے بہت مشکل زندگی گزار رہی ہوں، میں یہ ہی سوچتی رہی کہ بیٹا کیسے زندگی گزارے گا ایسی عورت کے ساتھ ، میں زیادہ تفصیل میں نہیں جاؤں گی لیکن آپ اس ویڈیو سے اندازہ لگاسکتے ہیں۔
انہوں نے مختلف سوشل میڈیا پیچز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نیہا کی پوسٹ کو اُٹھایا اور شیئر کیا، لیکن میں اور میری بیٹی خاموش رہے کیوں کہ ہماری کہی ہوئی بات بہت جلدی وائرل ہوجاتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بس اتنا کہوں گی کہ نیہا سے ہمارا کوئی تعلق واسطہ نہیں ہے، سلمان نے اگر اُس کے ساتھ رہنا ہے تو سلمان سے بھی ہمارا کوئی واسطہ نہیں ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اگر وہ سمجھتا ہے کہ نیہا اس کے لیے اگلی زندگی میں سکون اور عزت کا باعث رہے گی تو میں دعا کرتی ہوں کہ وہ رہے لیکن میرا ان کے ساتھ کوئی واسطہ نہیں ہے۔
اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں باتوں کی گہرائی میں نہیں جاؤں گی، اگر میں باتوں کی گہرائی میں گئی تو آپ سب تھو تھو کریں گے، جوکہ میں بالکل نہیں چاہتی۔
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اس ویڈیئو بنانے کا مقصد یہ نہیں ہے کہ آپ کسی کو جج کریں، نہ میں یہ چاہتی ہوں کہ آپ ایک طرفہ فیصلہ کریں۔ مقصد صرف اتنا ہے کہ اگر سلمان اپنی بیوی کے ساتھ رہنا چاہتا ہے تو رہے، ہمارا ان دونوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اور جب ایک ماں ایسے الفاظ استعمال کرتی ہے تو ہر کوئی سمجھ سکتا ہے، شکریہ۔
یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ صبا فیصل کے بیٹے سلمان فیصل اور بہو نیہا سلمان کے درمیان طلاق ہوچکی ہے جس کی اداکار نے تردید کی تھی۔ تاہم اب انہوں نے بیٹے اور بہو سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا ہے۔
اداکارہ صبا فیصل کے بیٹے سلمان فیصل سے لاتعلقی کے بعد ان کے بڑے بیٹے ارسلان فیصل کا بیان بھی سامنے آگیا۔
انہوں نے اپنی والدہ اور بہن کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ نیہا سلمان شروع سے ہی ہمارے خاندان کو توڑنے کی کوشش کرتی رہی ہے اور اب سوشل میڈیا کے ذریعے ہمارے خاندان کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
ہماری نیت اللہ جانتا ہے اور کوئی نہیں جان سکتا، ہم گالی کا جواب گالی سے نہیں دے سکتے۔
ہم 4 سال سے اسے برداشت کر رہے ہیں، میری والدہ صبا فیصل اور بہن سعدیہ فیصل نے ہمیشہ خاموشی اختیار کی اور اسے نظر انداز کیا لیکن اب ہمارا صبر کا پیمانہ لبریز کرگیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کے بھائی سلمان کو نیہا شوبز انڈسٹری میں کام کرنے سے بھیروکتی ہیں۔