• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توشہ خانہ آرڈر، الیکشن کمیشن کا اکنامک ونگ آج سیشن کورٹ کو حقائق سے آگاہ کریگا

اسلام آباد رپورٹ : حنیف خالد) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کیلئے جوآرڈر بھیجا گیا تھا اس کی دوسری سماعت آج ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال کریں گے۔آج 8دسمبر کو الیکشن کمیشن کے اکنامک فنانس ونگ کے سینئر عہدیدار اپنا بیان حلفی ریکارڈ کرائیں گے کیونکہ یہ عمران خان کے خلاف توشہ خانہ سے سعودی ولی عہد کی کروڑوں روپے مالیتی گھڑی، پین، کف لنک کا کیس ہے اور یہ الیکشن کمیشن کو ریفرنس کی شکل میں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے 2 اگست 2022 کو خود ایک مہینے تک متعلقہ وفاقی سیکرٹریوں کے ساتھ مشاورت کرکے بھجوایا تھا۔ 2 اگست 2022 کو ملنے والے قومی اسمبلی کے ریفرنس پر الیکشن کمیشن کی فل کورٹ نے کئی ہفتوں تک غور کرنے کے بعد آئین کے آرٹیکل 63ون پی اور الیکشن ایکٹ 2017کی سیکشن 137، 173کے تحت آرڈر میں عمران احمد خان نیازی کو الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے مالی سال 2018-19مالی سال 2019-20اور مالی سال 2020-21کے گوشواروں میں توشہ خانہ سے کروڑوں روپے مالیتی تحائف چھپانے پر بدعنوانی کا مجرم قرار اور پارلیمنٹ کی رکنیت سے نااہل قرار دیا تھا۔

ملک بھر سے سے مزید