• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں حفاظتی ٹیکوں کی شرح بڑھ کر 69 فیصد ہوگئی، ڈاکٹر عذرا پیچوہو

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر صحت و بہبود آبادی سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا ہے کہ سندھ میں حفاظتی ٹیکوں کی شرح بڑھ کر69فیصد ہوگئی ہے جسے مذید بڑھانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ اس ضمن میں صوبے میں حفاظتی ٹیکوں کی مراکز کی تعداد 1400سے بڑھا کر 2ہزار کر دی ہے، ویکسی نیٹرز بھی بھرتی کیےگئے جن کی تعداد اب4 ہزار ہوگئی ہے ،مذید ویکسی نیٹرز کی بھرتیاں جاری ہیں جس سے ویکسی نیشن کی شرح بڑھنے میں مدد ملے گی۔ سندھ میں ویکسی نیشن کی شرح 90فیصد سے زائد کرنا چاہتے ہیں تاکہ موذی بیماریوں سے بچوں کو بچایا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو اپنے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ 13سے 25مئی تک کراچی اور حیدر آباد کے اضلاع میں ٹی سی بی (انسداد ٹائیفائیڈ) مہم چلائی جائے گی، جس کے تحت نو ماہ سے پندرہ سال تک کے 89لاکھ بچوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ میں خسرہ کے کیسز میں اضافہ ہواہے متاثرہ بچوں میں تین ماہ کے بچے بھی شامل تھے جو تشویشناک بات ہے۔

ملک بھر سے سے مزید