• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدلیہ میں مبینہ مداخلت، بلوچستان کی وکلاء تنظیمیں بھی سپریم کورٹ پہنچ گئیں

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)عدلیہ میں مبینہ مداخلت پربلوچستان کی وکلاء تنظیمیں بھی سپریم کورٹ پہنچ گئیں ،اقدام غیر قانونی ،مستقبل میں واقعات کی روک تھام کےلئے گائیڈلائنز دی جائیں ، فل کورٹ بنچ تشکیل دینے کی استدعا۔بلوچستان بارکونسل اورہائیکورٹ بارایسوسی ایشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6ججوں کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل کے نام خط کے معاملہ میں حامد خان ایڈوکیٹ کے ذریعے آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت دائر درخواستوں میں سیکرٹری وزارت قانون و انصاف کے ذریعے وفاقی حکومت ،سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن کے ذریعے وفاق کو فریق بناتے ہوئے اس معاملہ کی سماعت کے لئے سپریم کورٹ کافل کورٹ بنچ تشکیل دینے کی استدعا کی گئی اور موقف اختیار کیا ہے کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کےلئے گائیڈلائنز دی جائیں،اورایسے تمام اقدامات کوغیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیاجائے ،درخواست گزاروں نے جسٹس(ر)شوکت عزیز صدیقی کی جانب سے عائد لزامات کی تحقیقات کی حماییت کی اور یہ استدعا کی کہ عدلیہ کے امور میں مداخلت کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔