• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی جریدے کی جانب سے یوکرینی کو سال کی بہترین شخصیت قرار دینے پر روس کا ردعمل

امریکی جریدے ٹائمز کی جانب سے یوکرین کے صدر زیلنسکی کو سال کی بہترین شخصیت قرار دینے پر روس نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ 

اس حوالے سے کریملن نے کہا کہ امریکی جریدے کا یہ اقدام مغربی ممالک میں بڑھتے ہوئے روسوفوبک رجحان کا اثر ہے۔ 

کریملن کے مطابق امریکی جریدے کی اشاعت کی ادارتی لائن یورپی رجحانات سے باہر نہیں جاتی۔ اس جریدے کی اداراتی لائن روس مخالف اور بزدلانہ طور پر روسوفوبک ہے۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی جریدے نے یوکرینی صدر زیلنسکی کو سال 2022 کی بہترین شخصیت قرار دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید