• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات تیسرا مرحلہ، پی ٹی آئی نے سادہ اکثریت حاصل کرلی

آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں پی ٹی آئی نے میرپور میونسپل کارپوریشن میں سادہ اکثریت حاصل کر لی۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق  متعدد میونسپل کمیٹیوں میں مسلم لیگ ن بھی کامیاب ہوئی۔

پی ٹی آئی نے میرپور میونسپلٹی کی 46 میں سے 23 نشستیں جیت لیں، مسلم لیگ ن نے 12 نشستیں جیتیں۔

کوٹلی میونسپل کارپوریشن میں آزاد امیدواروں کو سبقت حاصل ہے، 14 میں سے 6 نشستیں جیتیں، پی ٹی آئی 4 نشستیں جیت سکی۔

چک سواری کی میونسپل کمیٹی میں پیپلز پارٹی کو واضح فتح حاصل ہوئی اور 11 میں سے 6 نشستیں جیت لیں۔

 میونسپل کمیٹی برنالہ میں مسلم لیگ ن حکومت بنائے گی، میونسپل کمیٹی بھمبر میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کا مقابلہ 4، 4 سے برابر ہے۔

چڑھوئی میں مسلم لیگ ن اور ڈڈیال میں آزاد امیدوار آگے ہیں، اسلام گڑھ میں آزاد امیدواروں کو واضح برتری حاصل ہے، سہنسہ میں پی ٹی آئی اور سکندرآباد میں مسلم لیگ ن کامیاب ہوئی، جبکہ کھوئی رٹہ میں بھی مسلم لیگ ن کامیاب ہوئی۔

اس سے قبل میرپور آزاد کشمیر میں چیچیاں وارڈ نمبر 3 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 52 پر تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے کارکنان لڑ پڑے، جھگڑے کے دوران کارکنوں نے لاتوں اور گھونسوں سے ایک دوسرے پر حملہ کیا۔

قومی خبریں سے مزید