• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا اسمبلی، بلدیاتی اداروں سے متعلق آئینی ترامیم کی قرارداد منظور

خیبر پختونخوا اسمبلی میں بلدیاتی اداروں سے متعلق آئینی ترامیم کی قرارداد منظور کرلی گئی۔

قرارداد پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کریم کنڈی نے پیش کی، جس میں کہا گیا کہ آئین صوبوں کو بلدیاتی حکومت کے قیام اور اختیارات کی منتقلی کا پابند بناتا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں مقامی حکومتوں کو آئینی تحفظ حاصل ہے، الیکشن کمیشن بھی بروقت بلدیاتی انتخابات کی سفارش کرچکا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ آئینی ترمیم کے ذریعے مقامی حکومتوں کی مدت اور ذمے داریوں کی وضاحت کی جائے اور آئین میں مقامی حکومت سے متعلق ایک نیا باب شامل کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید