• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیلی میل کی معذرت مخالفین کے منہ پر طمانچہ ہے، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ شہباز شریف پر کسی قسم کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ شہباز شریف پر کسی قسم کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ڈیلی میل کی معذرت مخالفین کے منہ پر طمانچہ ہے۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے شہباز شریف کو سرخرو کیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ شہباز شریف پر کسی قسم کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ڈیلی میل کی معافی سے صرف شہباز شریف نہیں بلکہ پاکستان کے عوام سرخرو ہوئے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان اور شہزاد اکبر نے شریف خاندان پر بےبنیاد، جھوٹے الزامات لگائے، عمران خان نے نیب کا ریفرنس ڈیلی میل والوں کے حوالے کیا تھا۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ یہ کہتے تھے شہباز شریف زلزلہ زدگان کے پیسے کھا گئے، عمران خان اور شہزاد اکبر نے لوگوں کی پگڑیاں اچھالیں، ان پر الزامات لگائے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈیلی میل نے جو الزامات لگائے، اس پر یہ عدالت میں ثبوت پیش نہیں کرسکے، شہباز شریف کے خلاف پورا کیس ٹرائل سے گزرا، اس کے بعد ڈیلی میل نے شہباز شریف سے غیرمشروط معافی مانگی۔

انہوں نے کہا کہ معافی ڈیلی میل کو نہیں عمران خان اور شہزاد اکبر کو مانگنی چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید