• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کےعلاقے قیوم آباد میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل طارق، کانسٹیبل بلال، کانسٹیبل اسد اور کانسٹیبل اظہر پیٹرولنگ پر موجود تھے کہ دو مشتبہ افراد کو روکنے کا اشارہ کیا گیا۔

اس موقع پر مشتبہ افراد نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس سے کانسٹیبل بلال زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے اسٹیڈیم روڈ پر واقعے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب پولیس نے علاقے میں مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید