• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرتضیٰ وہاب کے کام کو آگے لے کر چلوں گا، ڈاکٹر سیف الرحمٰن

کراچی کے نئے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹرسیف الرحمٰن نے ترجیحات طے کر لیں، ان کے مطابق سڑکیں بہتر، پیدل چلنے والوں کے لیے راستے اور ہریالی ہونی چاہیے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیوریج کے نظام کو واٹر بورڈ کے ساتھ مل کر ٹھیک کرنے کی کوشش کروں گا۔

نئے ایڈمنسٹریٹر کا کہنا تھا کہ مرتضیٰ وہاب نے جس طرح کام کیا، اس کو آگے لے کر چلوں گا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر سیف الرحمٰن گورنر سندھ کے پرنسپل سیکریٹری رہ چکے ہیں۔ 

ڈاکٹر سیف الرحمٰن بلدیہ عظمیٰ کراچی میں میٹرو پولیٹن کمشنر رہ چکے ہیں۔

وہ ضلع وسطی اور شرقی کے ڈپٹی کمشنر سمیت بلدیہ وسطی کے ایڈمنسٹریٹر بھی رہ چکے ہیں۔

ان کی تعیناتی پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی مفاہمت کا نتیجہ ہے۔


قومی خبریں سے مزید