• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایان کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پر سندھ ہائیکورٹ برہم

Sindh High Court Angry On Ayyans Name Not Out Of Ecl
ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نہ نکالے جانے پر سندھ ہائیکورٹ برہم ہوگئی، سیکریٹری داخلہ 14جون کو طلب کرلی گئیں، سیکریٹری داخلہ نہ آئے تو گرفتاری کے لیے وارنٹ جاری کریں گے۔

سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کرنسی اسمگلنگ کیس میں پیشیوں پر پیشیاں بھگتنے والی ایان علی ان دنوں ای سی ایل کیس کی وجہ سے عدالت کے چکر پر چکر لگا رہی ہیں۔

آج سندھ ہائیکورٹ میں ماڈل گرل کے وکیل نے کہا ہے کہ سب ایک لڑکی کے پیچھے پڑگئے ہیں جبکہ پرویز مشرف کو سنگین مقدمات کے باوجود بیرون ملک جانے دیا گیا ۔

کرنسی اسمگلنگ کیس کی وجہ سے ماڈل ایان علی ایک سال تک راولپنڈی میں کورٹ واک کرتی رہیں،کیس لگتا ، سماعت ہوتی اور پھر اگلی تاریخ مل جاتی ، مگر ایان علی ہر تاریخ پر پیش ہوتی رہیں ۔

اللہ اللہ کر کے کرنسی اسمگلنگ کیس میں ضمانت ہوئی تو اب ای سی ایل کیس ایان کے پاؤں کی زنجیر بن گیا ہے۔ آج سندھ ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران ایان علی کے وکیل نے کہا کہ عدالتی حکم پر ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے دو گھنٹوں بعد دوبارہ شامل کیا گیا ۔

جنرل پرویز مشرف سنگین مقدمات کے باوجود بیرون ملک چلے گئے، سب ایک لڑکی کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں ، جھوٹے الزامات میں پھنسانے کے لئے ایک عورت سے درخواست دائر کرائی گئی ۔

جسٹس عقیل عباسی کی سربراہی میں قائم عدالت عالیہ کے دو رکنی بینچ نے طلبی کے باوجود سیکریٹری داخلہ عدم پیشی پر شدید برہمی کا اظہار کیا ، عدالت نے سماعت چودہ جون تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ اگلی پیشی پر نہ آئے تو گرفتاری کا حکم دیں گے ۔
تازہ ترین