وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مری میں گورنمنٹ ٹی بی سینی ٹوریم کا دورہ کیا، انہوں نے ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کی منتقلی کے لیے ہیلی پیڈ اور ایئرسٹرپ بنانے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مدر اینڈ چائلڈ بلاک فوری طور پر فنکشنل کرنے ہدایت کی جبکہ ڈاکٹرز، اسٹاف کی تعیناتی، ان کی رہائش کے لیے فوری اقدامات کرنے کا بھی حکم دیا۔
مریم نواز نے اسپتال میں جنرل وارڈز قائم کرنے کا بھی حکم دیتے ہوئے کہا کہ کینسر کے علاج کے لیے اونکالوجی یونٹ بھی بنے گا۔